ڈرامہ سیریل’’بے وفائی تمہارے نام‘‘کی ریکارڈنگ جاری

ڈرامہ سیریل’’بے وفائی تمہارے نام‘‘کی ریکارڈنگ جاری


لاہور(فلم رپورٹر) ماسٹر مائنڈ پروڈکشنز کے بینر تلے بنائی جانے والی ڈائریکٹر امین اقبال کی نئی ڈرامہ سیریل ’’بے وفائی تمہارے نام‘‘کی ریکارڈنگ ان دنوں لاہور کے مخلتف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے جس میں فیصل رحمان،ثمینہ احمد،یاسر نواز، محمد علی،پاکیزہ اور ذیشان حصّہ لے رہے ہیں۔نجی چینل کے لئے بنائے جارہے اس میگا پراجیکٹ کے پروڈیوسر حسن ضیاء اور رائٹر فصیح باری خان ہیں جبکہ ڈائریکٹر آف فوٹو گرافی ارشد الطاف ہیں۔دوران ریکارڈنگ امین اقبال کی معاونت کے فرائض علی شیرازی اور ناصر ثمر خان انجام دے رہے ہیں۔یاد رہے کہ اس ڈرامے میں یاسر نواز عرصہ چار سال بعد ایک سنجیدہ کردار میں نظر آئیں گے۔

مزید : کلچر