جاپان کاروس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان نے کریمیا کی آزادی کو تسلیم کرنے پر روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپان کے وزیرخارجہ فومیو کیشیڈا کے مطابق جاپان کریمیا میں ہونے والے ریفرنڈم اور اس کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتا اور کریمیا کے یوکرائن سے علیحدگی کے حق میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس طاقت کے زور پر اپنے مفادات کے حصول کی پالیسی پر گامزن ہے جو ان کے لئے قابل قبول نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان نے روس کے ساتھ ویزا پابندیاں نرم کرنے کےلئے جاری مذاکرات روک دیئے ہیں اور روس کے ساتھ سرمایہ کاری، خلائی تحقیق اور فوجی شعبہ کےلئے تعاون پر پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ اسی طرح روس اورجاپان کے درمیان نئی تجارتی راہداریاں کھولنے اور توانائی کی تجارت کے بارے جاری مذاکراتی عمل بھی روک دیا گیا ہے۔