شبیر شاہ کی سی آری پی ایف اہلکاروںکی طرف سے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کی مذمت
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءشبےر احمد شاہ نے حجام محلہ حاجن مےںسینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کی طرف سے گھروں مےں لوگوں پر ظلم وتشدد اور توڑ پھوڑکی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے کشمیری طالب علم فر حت احمد ڈار کے قتل کے خلاف احتجاج کرنے پر علاقے کے لوگوں کو بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوری ملک ہونے کا دعویدار بھارت مقبوضہ کشمیرمیں سوگوار کشمیریوں کو خاموش کرانے کیلئے آنسواور پیپر گیس، پیلٹ گن اور لاٹھی چارج سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ جب بارہمولہ میں کشمیری نوجوان طا ہر رسول کو بھارتی فوجیوںنے شہےد کےا تھا تو کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مگر مچھ کے آ نسو بہاتے ہو ئے کہا تھا کہ وہ بھارتی فو ج کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہاکہ اب جبکہ فر حت احمد ڈار کو پو لےس اہلکاروں نے شہےد کےا تو ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔ شبیر احمد شاہ نے حریت قائدین کی گھروں میں نظر بند ی اور غےر اعلانےہ کر فےو اوردیگر پابندیوں کے نفاذ پر بھی شدید تشویش ظاہر کی۔ انہوںنے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کر کے ثابت کردیں کہ وہ بھارت کے جبری تسلط سے آزادی چاہتے ہیں۔