سی آئی اے نے ایرانی آپریشن سربراہ کو معطل کر دیا

سی آئی اے نے ایرانی آپریشن سربراہ کو معطل کر دیا

واشنگٹن(ثناءنیوز)امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے ایران کے آپریشن سربراہ کو معطل کر دیا ۔سربراہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ملازمین کے ساتھ توہین آمیز سلوک کیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جونتھن بنک جو سی آئی اے خفیہ ادارے کے ساتھ بطور کریئر آفسر کام کر تے تھے کو گذشتہ روز ملازمت سے معطل کر دیا گیا ۔سی آئی اے کے حکام نے براہ راست طور پر ایرانی آپریشن سربراہ کو ملازمت سے معطل کر نے کے رپورٹ پر کوئی بھی تبصرہ کر نے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زاتی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتے لیکن سی آئی اے کے ترجمان ڈین بوائیڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی آئی اے کے مینجر کو اس واقعے کے لئے احتساب کے دائرے میں لایا جائے گااور اس حوالے سے تحقیقات ہوں گے ۔

مزید : عالمی منظر