کینیا، دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

کینیا، دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ممباسا (اے پی پی) کینیا کی پولیس نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان سے بم برآمد کرلئے۔ ذرائع کے مطابق کینیا کی پولیس نے صومالیہ کے انتہا پسند اسلامی گروپ الشباب سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان کے قبضہ سے دو بڑے بم برآمد ہوئے ہیں جو وہ کسی دہشت گرد حملے میں استعمال کرنے والے تھے۔ ان افراد کو ساحلی شہر ممباسا سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

 ان دہشتگردوں کی ممباسا میں موجودگی کا علم ٹیلی فون کالز سے ہوا۔

مزید : عالمی منظر