تیونس: وزیر اعظم مہدی جمعہ کا تحفہ قبول کرنے سے انکار

تیونس: وزیر اعظم مہدی جمعہ کا تحفہ قبول کرنے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تیونس(ثناءنیوز)تیونس کے وزیر اعظم مہدی جمعہ نے تحفے میں پیش کیا گیا ایک آئی فون قبول کرنے سے انکا ر کر دیا ہے۔ وزیر اعظم کی طرف سے انکار کی وجہ یہ معلوم ہوئی ہے کہ وہ اپنے رفقاءاور دوسرے حکام کیلیے ایک مثال بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اہم سرکاری ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے تحائف قبول نہ کریں۔مہدی جمعہ بنیادی طور پر ایک ٹیکنو کریٹ ہیں اور انہیں تیونس کی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پچھلے سال ماہ دسمر میں پر وزارت عظمی کیلیے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے اپنی کابینہ کی تشکیل ماہ جنوری کے اواخر میں کی ہے، تاکہ تیونس میں تقریبا ایک سال سے جاری سیاسی کشیدگی سے ملک کو نکال سکیں۔مقامی ہفت روزہ اخبار الصباح کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم مہدی جمعہ کو یہ آئی فون تیونس کی ٹیلی کام کمپنی، تیونسیہ ٹیلی کام نے پیش کیا تھا۔ اس کمپنی کا بڑا حصہ ریاستی ملکیت میں ہے۔ وزیر اعظم نے یہ تحفہ قبول نہ کرنے کے باوجود کمپنی کو شکریہ کا خط تحریر کیا ہے۔ تاہم ٹیلی کام کمپنی نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -