آذربائیجان میں انسانی حقوق کے کارکن کوجیل کی سزا
باکو (اے پی پی) آذربائیجان کی عدالت نے اپوزیشن پارٹی کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کے گروپ کے کارکن کوجیل کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن سیاسی پارٹی مساوات کے نائب سربراہ توفیق یعقوب اور ریپبلکن الٹرنیطیورہیومن رائٹ گروپ کے رہنما محمدوف کو عدالت نے رواں سال جنوری میں شمالی قصبہ اسماعیلی میں ایک حکومت مخالف مظاہرے اور احتجاج کا انتظام کرنے اورحصہ لینے کے جرم میں بالترتیب پان اورسات سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ان کو گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ توفیق اور محمدوف کے وکلاء کے مطابق وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ مذکورہ مقدمہ میں 16 دوسرے افراد بھی شامل ہیں جن کو عدالت نے مختلف دورانیہ کی سزائیں سنائی ہیں۔