تھائی حکومت کا بنکاک اور ملحقہ علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کر نے کا اعلان

تھائی حکومت کا بنکاک اور ملحقہ علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کر نے کا اعلان

 بنکاک(آئی این پی)تھائی حکومت نے دارالحکومت اور اس سے ملحقہ علاقوں سے ہنگامی حالت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی کے ملکی ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ اب تیس اپریل تک داخلی حفاظت کے قانون کے تحت حالات کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کی جانب سے بار بار ہنگامی حالت اٹھانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ تھائی حکام نے حکومت مخالف مظاہرے روکنے اور حالات کو قابو میں کرنے کے لیے بائیس جنوری کو ساٹھ روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کی تھی۔ تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے گزشتہ برس نومبر میں شروع ہوئے تھے۔

مزید : عالمی منظر