نائجیریا :دو مختلف ٹریفک حادثات میں 55ہلاک

نائجیریا :دو مختلف ٹریفک حادثات میں 55ہلاک

              ابوجا(آئی اےن پی)نائیجیریا میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 55 افراد ہلاک ہو گئے ۔غےر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سڑکوں کی حفاظت کے ملکی محکمے کے ترجمان یوسف ثانی نے بتاےا ہے کہ دونوں حادثات تیز رفتاری اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوئے۔ پہلا حادثہ تین گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ہوا اور اس میں 35 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ دوسرے حادثے میں ایک وین اور ایک ٹرک کی ٹکر ہوئی۔ وین میں سوار 20 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جن میں 16 خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ خراب سڑکوں ، گنجائش سے زیادہ مسافروں اور تیز رفتاری کی وجہ سے نائجیریا میں اکثر اوقات ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر