لیبیا عسکری اکیڈمی میں کا ر بم حملہ 7ہلاک 12زخمی

لیبیا عسکری اکیڈمی میں کا ر بم حملہ 7ہلاک 12زخمی

                   طرابلس(آئی اےن پی)لیبیا میں ہونے والے کار بم حملے میں7 افراد ہلاک اور12 زخمی ہو گئے۔حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بن غازی میں ایک عسکری اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوئے جن میں سے چھ کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد فوجی ہیں۔ لیبیائی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے ایک دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تمام اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

مزید : عالمی منظر