پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی زیر نگرانی تربیتی کورس
لاہور(کامرس رپورٹر) ضلع لاہور میں شعبہ پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز کی زیر نگرانی زرعی ادویات کے نئے و تجدید لائسنس کے حصول کے لیے ضلعی سطح پر ٹریننگ کورس کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کے لیے درخواست بمعہ مصدقہ دستاویزات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن کے دفتر واقع 21۔ ڈیوس روڈ لاہور میں جمع کیے جا رہے ہیں ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ برائے حصول تجدید لائسنس2اپریل 2014ءجبکہ نئے لائسنس کے حصول کے لیے 5اپریل 2014ءہے ۔