تجاوزات کے خلافآپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار،سامان قبضہ میں لے لیا

تجاوزات کے خلافآپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار،سامان قبضہ میں لے لیا


لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہورکا شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کریک ڈا ؤن کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا اور کریک ڈا ؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ کے انسدادِ تجاوزات فورس کے سکواڈز نے تھڑے و شیڈز ،عارضی اور مستقل تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا اور مجموعی طور پر 01ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن اور سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے 60فٹ روڈ،با بو صابو اور گلشن راوی میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور ایک ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اسی طرح شا لیمار ٹا ؤن،عزیز بھٹی ٹا ؤن اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طورپر کارروائی کر تے ہوئے سحر روڈ پرشیڈز و تھڑے وغیرہ کو مسمار کر دیا۔ اقبال ٹاؤن،نشتر ٹا ؤن اور گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کا رروائی کر تے ہوئے بلوچ روڈ ،مکہ کا لو نی، گرومانگٹ روڈ میں فالواَپ آپریشن کیا۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1