یوتھ انٹرن شپ کے تحت امیدواروں کو متعلقہ محکموں میں بھجوا رہے ہیں،وسیمہ عمر

یوتھ انٹرن شپ کے تحت امیدواروں کو متعلقہ محکموں میں بھجوا رہے ہیں،وسیمہ عمر

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈےنےشن لاہور صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پنجاب یوتھ انٹرن شپ کے تحت آنے والے امےدواروں کو ان کے تعلیمی کیریئر سے متعلق محکمے میں بھجوا رہی ہے اورضلع لاہور ،فیصل آباد کے بعد پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں دوسرے نمبر پر ہے ڈی او( سی) صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اب تک 1100 انٹرن شپ کرنے والے امید واروں کو پبلک سیکٹرز میں بھیج چکی ہے جبکہ 1900 امیدواروں کو پرائیویٹ سیکٹرز میں بھیج چکی ہے انٹر شپ کے تحت2 ارب کا بجٹ صرف لاہور کےلئے نہیں بلکہ صوبہ بھر کیلئے ہے انہوں نے کہا کہ ہر امید وار کو اس کے تعلیمی کیرئیر کے حساب سے متعلقہ شعبہ میں بھیجا گیا ہے۔ صاحبزادی وسیمہ عمر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے پہلے مرحلہ کی بھیجی جانے والی لسٹ میں ان کی پوسٹنگ کی جگہ کا بھی تعین کیا گیا تھاتا ہم اس لسٹ میں کچھ امیدواروں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے متعلقہ فیلڈ میں نہیں بھیجا گیا ضلعی انتظامیہ نے یوتھ فےئر ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کے بعد ان کو تعلیمی کیرئیر کے حساب سے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس میں بھیج دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1