19 مارچ1940 ءکے تاریخی واقعہ کو نصاب میں شامل کیاجائے‘ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی

19 مارچ1940 ءکے تاریخی واقعہ کو نصاب میں شامل کیاجائے‘ ڈاکٹر صبیحہ المشرقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) 19 مارچ 1940ءکا دن ہماری تاریخ آزادی میں حریت و شجاعت کا وہ سنہری باب ہے کہ جس دن نامور سائنسدان اور آزادی کی تحریک کے عظیم عسکری قائد علامہ عنایت اللہ خان المشرقی کے تیار کردہ خاکسار فرنگی استبداد کے مداخلت فی الدین کے حکم کے خلاف ڈٹ گئے ہم خاکسار اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت اپنے ہم وطنوں کو منتشر ہجوم سے نکال کر منظم و متحد قوم بنانے کے عظیم مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر صبیحہ المشرقی قائد خاکسار تحریک نے میانی صاحب قبرستان کے احاطہ شہداءمیں خاکسار شہداءکے اعزاز میں عسکری سلامی پیش کرنے کے موقع پر خاکساروں اور شرکاءسے خطاب کے دوران کیا خاکسار تحریک کی طرف سے مطالبہ پیش کیاگیا کہ 19 مارچ1940 ءکے تاریخی واقعہ کو پرائمری تا یونیورسٹی لیول تک نصاب میں شامل کیاجائے۔