شہباز شریف نے تعلیمی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے وہ اپنی مثال آپ ہیں، خرم روحیل

شہباز شریف نے تعلیمی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے وہ اپنی مثال آپ ہیں، خرم روحیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار) مسلم لیگی رہنما ومرکزی چیئرمین پیپلز ویلفیئر ایسو سی ایشن خرم روحیل اصغر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فتح گڑھ کی عمارت کی تعمیر نو کا افتتاح کیا اس موقع پر مسلم لیگی کارکنوں اور اہلِ علاقہ کی ایک کثیر تعداد موجود تھی یہ اہلِ علاقہ کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کے لیے ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے ذاتی کوششوں سے پنجاب حکومت سے ڈیڑھ کروڑ روپیہ منظور کرایا خرم روحیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تعلیمی ترقی کے لیے جو اقدامات کئے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں (ن)لیگ نے قومی خزانے کا منہ طلباء طالبات کی بہتری کے لیے کھول دیا ہے سالانہ وظائف ، لیپ ٹاپ سکیم ، انٹرن شپ سکیم اور پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کروڑوں کے فنڈ مختص کئے جارہے ہیں اس سکول کی تعمیر سے علاقہ کی بچیوں کی بہتر تعلیمی سہولتیں میسر آئیں گی تقریب سے سکول کی ہیڈ مسٹریس نے بھی خطاب کیا