پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا پی یو جے کے صدر اسرار بخاری کو ایوارڈ ملنے پر استقبالیہ

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا پی یو جے کے صدر اسرار بخاری کو ایوارڈ ملنے پر ...


لاہور(پر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے ارکان کی جانب سے پی یو جے کے صدر جناب اسرار بخاری کو انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے پہلا ختم نبوت ایوارڈ ملنے پر استقبالیہ دیا گیا جس کی صدارت پی ایف یو جے کے چیف الیکشن کمشنر سید تاثیر مصطفی نے کی تاثیر مصطفی نے اپنے صدارتی خطاب میں اسرار بخاری کو ملنے والے ایواڈ کو تمام صحافی برادری کے لئے قابل فخر قرار دیا اور کہا کہ ختم نبوت کے لئے خدمات انجام دینے کے ساتھ اسرار بخاری سیرت نبوی ؐپر بھی تحقیقی کا م کریں اس موقع پر انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل رفعت قادری کا پیغام پڑھ کرسنایا جس میں انہوں نے اسرار بخاری کو مبارک باد دی اور کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد ہر مسلمان صحافی کا اولین فریضہ ہے پی یو جے کے سابق صدر حامد ریاض ڈوگر نے کہا کہ اسرار بخاری کاایوارڈ پوری پی یو جے کے لئے قابل فخر ہے اور دعا ہے کہ ختم نبوت کے لئے خدمات ان کے لئے آخرت میں بھی اعزاز ثابت ہو ،پی یو جے کے نائب صدر راشد حجازی نے کہا کہ اسرار بخاری کی قیادت میں پی یو جے دستور کے ارکان تحفظ ختم نبوت کے لئے خدمات انجام دینے کے عزم کا اظہار کر تے ہیں سینئر صحافی امجد عثمانی نے کہا کہ قادیانیوں کے رسالے جرائد میں اسرار بخاری کے خلاف تحریریں یہ ان کے لئے ہی نہیں ہم سب کے لئے اعزاز ہے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کی جانب سے ہر سال ختم نبوت کے لئے خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو ایوارڈ دینے کا پروگرام بنایا گیا ہے ۔ سینئر صحافی امتیاز تارڑ نے کہا کہ ختم نبوت ہمارا عقیدہ ہے تقریب کی نظامت ایڈیشنل جنر ل سیکرٹری تنویر احمد نے انجام دی سینر صحافی انور قمر، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے ممبر رضوان خالد ،بلال غوری ، شمش الحق قذافی سید بابرشاہ اور خالد مہناس نے بھی اسرار بخاری کو مبارک باد پیش کی آخر میں اسرار بخار ی نے پی یو جے کے ارکان کا شکریہ ادا کیا اور قادیانیوں کے حوالے سے واقعات کی تفیل بتائی جو وہ تحریری کام قادینوں کے خلاف کرتے رہے ہیں یہ سلسلہ 2010سے جاری تھا واضح رہے ا نٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اس سلسلے کی مسلسل مانیٹرنگ کر تی رہی اور اسرار بخاری کو ایوارڈ دیکر ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔تقریب میں شاہدسعید ، ندیم خان، شبیر طوری، نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4