جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز میںسالانہ کوئز مقابلوں کا انعقاد‘ طالبات بازی لے گئیں

جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز میںسالانہ کوئز مقابلوں کا انعقاد‘ طالبات بازی ...

لاہور(پر)جناح اسلامیہ گروپ آف کالجز پیکو روڈ ٹاون شپ لاہور میں آج سالانہ کوئز مقابلے منعقد کیے گئے۔یہ کوئز پروگرام طلباءاور طالبات کے مابین تھا اس دو روزہ کوئز مقابلوں میں سے جن طلباءنے19 مقابلے جیتے اور طالبات نے 16 لیکن دوسرے دن طالبات نے بھرپور تیاری سے حصہ لیا اور کل 30 مقابلے جیت لئے طلباءاپنی برتری قائم نہ رکھ سکے اور کل 24 مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئے اس پروگرام میں والدین نے بھی شرکت کی اور اس شاندار پروگرام کی اہمیت اور افادیت کو بہت سراہا پروگرام کے آخر میں کالج ھذا کے چیئرمین محمد یوسف مغل نے طلباءو طالبات کو مزید محنت اور لگن سے پڑھنے کی تلقین کی تاکہ سالانہ امتحانات کی بھرپور تیار ی ہو سکے اور ہم بورڈ اور یونیورسٹی میں اپنی پوزیشنز حاصل کر سکیں اس پروگرام کے فائنل جیتنے اور طلباءو طالبات میںشیلڈز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے محمد یونس مغل پرنسپل نے آخر میں تمام طلباءو طالبات اور والدین کا شکریہ ادا کیا جو اس کوئز پروگرام میں شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4