بد اخلاقی کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر عدلیہ کا اظہار برہمی درست ہے،ناصر رمضان

بد اخلاقی کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر عدلیہ کا اظہار برہمی درست ہے،ناصر رمضان

لاہور(پ ر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ لاہور میں چار ماہ قبل چار سالہ بچی سے بد اخلاقی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی حقےقت پر مبنی ہے حکومت اور اس کے ذیلی ادارے ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ انہوں نے مسلم لیگ ہاﺅس میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے بچی بد اخلاقی کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی بار بار ڈیڈ لائن دی تھی مگر اس کے باوجود ملزمان تا حال لاپتہ ہیں اگر عدالتےں نوٹس نہ لیں تو کسی بھی واقعہ پر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی حکومت کی رٹ کے لئے کوئی اور نہیں اس کے اپنے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی چیلنج ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1