مسلم لیگ(ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان شفقت کادورہ چائیلڈ پروٹیکشن بیورو

مسلم لیگ(ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان شفقت کادورہ چائیلڈ پروٹیکشن بیورو


لاہور(اپنے نمائند ہ سے) مسلم لیگ (ن) لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان شفقت عرف رضی خان نے گزشتہ روز چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا اور چےئرپرسن صبا صادق سے بھی ملاقات کی اس موقع پر رضی خان نے میڈیا کو بتایا کہ میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں زیر کفالت بچوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دیں گے ۔مخیر حضرات کے تعاون سے آئندہ چند روز تک بیورو میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے اور بچوں کے آئی ٹیسٹ بھی کریں گے کمزور نظر بچوں کو عینکیں اور میڈیسن مہیا کی جائیں گی اس موقع پر رضی خان نے چےئر پرسن صبا صادق کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ وہ بچوں کی خوراک، لباس اور صحت کی طرف خصوصی توجہ دی رہی ہیں اور خوراک کی چیکنگ کر رہی ہیں جن سے بے سہارا بچوں کی کفالت میں مزید بہتری آ گئی ہے مسلم لیگ(ن) کے جوائنٹ سیکرٹری رضوان شفقت عرف رضی خان نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کا ہاتھ بٹانے کے لیے مخیر حضرات کی ٹیم بنا رہے ہیں جو بے سہارا بچوں کی کفالت کے لیے مخیر فنڈز اکھٹے کریں گے اور میاں شہباز شریف کے وژن کو آگے بڑھا کر ملککی خدمت کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1