ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،57میڈیکل سٹوروں کے کیس پیش

ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس،57میڈیکل سٹوروں کے کیس پیش


لاہور (جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ آفیسر(مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا کی زیر صدارت ڈسڑکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہا ل میں منعقد ہوااجلاس میں ای ڈی او (ہیلتھ) ،ڈی او (ہیلتھ)، ڈرگ انسپکٹرز، ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے ممبران اور متعلقہ میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے شرکت کی اجلاس میں57 میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو سنا گیا اور ان کے فیصلے کیے گئے۔48 کیسوں کومزید کارروائی کے لیے ڈرگ کورٹ بھیج دیا گیا اجلاس میں2میڈیکل سٹوروں کو وارننگ دی گئی،6میڈیکل سٹور وں کے کیسز کو اگلی میٹنگ تک موخر کر دیا گیاجبکہ پہلے سے سیل شدہ 1میڈیکل سٹورکو ڈی سیل کر نے کے احکامات جاری کیے گئے۔۔ڈسٹرکٹ آفیسر(مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا نے کہا کہ ان میڈیکل سٹوروں کے خلاف زائد المعیاد اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے کے الزامات ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1