لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے مخالفین نے مندر کو جلایا،ثمینہ گھرکی

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے مخالفین نے مندر کو جلایا،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کو حقوق دینے پر ےقین رکھتی ہے سینٹ اور قومی اسمبلی میں بھی اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیا اور انکی نمائندگی بڑھائی لیکن لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی مخالف اور کسی شر پسند نے مندر کو جلا کر پیپلز پارٹی کے خلاف ایک گھناﺅنی سازش کی ہے جس کو بے نقاب کریں گے پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی ضامن جماعت ہے اور اقلیتوں کے لئے سب سے زیادہ کام بھی پیپلز پارٹی نے ہی کئے ہیں پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اقلیتوں کی وزارت کو ایک مضبوط وزارت بنایا تاکہ اقلیتوں کو بھی تحفظ کا احساس ہو سکے ہم ےہ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں نے لاڑکانہ میں ہندو برادری کے مندر کو جلایا ہے ان لوگوں نے پیپلز پارٹی کے خلاف ایک بڑی سازش کی ہے۔ تاکہ دنیا بھر میں پیپلز پارٹی کو رسوا کیا جا سکے لیکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جہاں پر اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے تو وہاں پر ہی انہوں نے اس مندر کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرکے ہندو برادری کو ےہ پیغام دیدیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور ان کی عبادت گاہوں کو بھی نقصان نہیں پہنچنے دیں گے ہم اسمبلی کے اندر اور باہر ایک ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کرتے رہیںگے اور کسی بھی غیر آئینی اقدام کی نہ حمایت کریں گے نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے ۔