ایوان کارکنان میں پروفیسر ایم اے صوفی کی تصانیف کی تقریب رونمائی

ایوان کارکنان میں پروفیسر ایم اے صوفی کی تصانیف کی تقریب رونمائی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی سراپا ءپاکستان ہیں آپ کو اسلام، نبی کریم ،پاکستان، قائداعظمؒ اور اسلامی تعلیمات سے گہرا لگاﺅ اور عشق ہے ڈاکٹر ایم اے صوفی قائداعظمؒ سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیںانہیں پاکستانی ہونے پر بہت ناز ہے آپ کی تحریریں وطن سے محبت کے جذبے کی آئینہ دار ہیں اور اس کا ایک ایک حرف قابل غور ہے ان خیالات کااظہارمقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں تحریک پاکستان کے کارکن،کالم نویس اور دانشورپروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کی تصانیف ”سفر نامہ “اور ”صوبہ سرحد کی پاکستان میں شمولیت اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھی“کی تقریب رونمائی کے دوران کیا تقریب کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن ،ممتاز صحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی نے کی تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھااس موقع پر نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، بیگم بشریٰ رحمن، احمر بلال صوفی،بیگم ثریا کے ایچ خورشید، جسٹس(ر) منیر احمد مغل،نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید، مولانا محمدشفیع جوش، ڈاکٹر ایم اے صوفی کے عزیز و اقارب و دست احباب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے پروگرام کی نظامت کے فرائض لطیف نظامی نے انجام دیے ڈاکٹر مجید نظامی نے اپنے خطاب کے آغاز میں پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی کو عظیم مصنف کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے انہیں ان کتابوں کی اشاعت پر مبارکباد دی انہوں نے کہا اس فیملی کا بچہ بچہ صوفی ہے ڈاکٹرایم اے صوفی کا تعلق ہری پور ہزارہ سے ہے اور میں اس علاقے میں جا چکا ہوں مجھے سرحدی گاندھی اور اس کی فیملی اس لیے ناپسند ہے کہ اس نے پاکستان میں رہتے ہوئے سرحدی گاندھی کا لقب اختیار کیا اور پاکستان بننے کے تناظر میںیہ کہا کہ ہندوﺅں نے ہمیںکن بھیڑیوں کے آگے ڈال دیا ہے اس کے باوجود یہ فیملی وہاں قائم و دائم ہے یہ الگ بات ہے کہ اب اسفندیار ولی کی والدہ نے الگ جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے آج کل صوبہ سرحد میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کے سامنے ہے وہاں عمران خان کی جماعت کی حکومت ہے بیگم بشریٰ رحمن نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ایم اے صوفی دنیا کے خوش قسمت انسان ہیں کہ ان کی اولاد محب وطن،اسلام پسند،لائق اور خوش اخلاق ہے ہمیں ڈاکٹر مجید نظامی،پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور ایم اے صوفی جیسے افراد کے افعال و کردار میں قائداعظمؒ کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1