ڈینگی وباء کے خلافہر وقت تیار رہنا ہوگا،بشیر مہدی

ڈینگی وباء کے خلافہر وقت تیار رہنا ہوگا،بشیر مہدی


لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ڈینگی وباء کے خلاف مہم زور و شور سے جاری رہنی چاہیے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی وباء سے نمٹنے کے لئے ہمیں تیار رہنا چاہیے، اس وفا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود اس سے بچنے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، سکولوں، کالجوں، مارکیٹوں اور دفاتر میں اس وباء سے نمٹنے کے بارے عوام کو آگاہ کرنا ہو گا۔کرنے کے لئے سیمینار منعقد کئے جائیں اور واک کا اہتمام کیا جائے ماضی میں ڈینگی وباء سے بہت جانی نقصان ہو چکا ہے، اس لئے ہمیں بہت احتیاط کرنی چاہیے، کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے، تنظیموں کو بھی ڈینگی کے خلاف مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گااور عوام کو اس بارے آگاہی فراہم کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1