تحریک انصافحقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،یاسر گیلانی

تحریک انصافحقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے، حکمرانوں کے بجلی کے بحران کے حل کیلئے منصوبے طفل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-3 کے عہدےداران رضا شاہ، میاں عدنان، عمر درازجٹ، میاں شہزاد، ابو بکر عظیم، میاں شہزاد، الیاس، منیر قصائی، ملک عبدالرشید اعجاز باجوہ، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ اور یاسر صدیقی کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدےاتی الےکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف حکومت کو ٹف ٹائم دے رہی ہے پنجاب حکومت کو صوبے اور عوام کے مفاد کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1