پی یو انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے ز یر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے

پی یو انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے ز یر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے ز یر اہتمام سالانہ سپورٹس ڈے کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح وزیر تعلیم پنجاب کی بیگم مسز رانا مشہود احمد خان نے کیا جبکہ ادارہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعدادبھی موقع پر موجود تھی مسز رانا مشہود احمد خان نے ادارہ میں بہترین اور صحت مند انہ تقریب کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبہ کی کوششوں کو سراہا ڈاکٹر رخسانہ کوثر نے طلبہ کی ذہنی نشوونما میں غیر نصابی سرگرمیوں کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی انہوں نے مسز رانا مشہود احمد خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور سٹوڈنٹ ایڈوائزری کمیٹی کو بہترین تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی تقریب کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مسز رانا مشہود احمد خان نے پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ کوثر، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ سپورٹس ڈے پر سجائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اس موقع پر طلبہ کے درمیان ٹیبل ٹینس، کرکٹ، ایروبکس، شطرنج، بیڈمنٹن، لُڈو، ریس اور فٹبال کے مقابلے ہوئے اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار کلینیکل سائیکالوجی کا سالانہ سپورٹس ڈے آج صبح9بجے شروع ہو گا جبکہ اختتامی تقریب 5بجے شام کو منعقد ہوگی۔