چینی سرمایہ کاری سے معیشت کو فرو غ ملے گا،راشدہ یعقوب
لاہور(سپیشل رپورٹر) پارلےمانی سےکرٹری برائے ویمن ڈوےلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی کاوشوں کی وجہ سے چین آئندہ تین سے پانچ برسوں میں مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں میں 35 ارب ڈالر سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے پاکستان میں سرمایہ کاری سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو پ±رکشش منافع حاصل ہوگا ۔کیونکہ پاکستان کا کاروباری دوست ماحول وسیع تر مواقع پیش کرتا ہے حکومت سرمایہ کاروں کو خودمختار ضمانتیں فراہم کریگی تاکہ ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ حاصل ہو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے ملک میں معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی حکومت بیرونی سرمایہ کو ضروری تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔