ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے،حکیم محمد شفیع طالب قادری

ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا مریض ہے،حکیم محمد شفیع طالب قادری

لاہور(پ ر) دُنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جبکہ پاکستان میں 87لاکھ مرد، 85لاکھ خواتین اور 50سال سے زائد عمر کے 50فیصد افراد ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یعنی ہر دسواں پاکستانی ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہے اور ان میں سے 70فیصد لوگ اس مرض سے ناواقف ہیںآرام طلب زندگی، مرغن غذاﺅں کا بکثرت استعمال، ورزش نہ کرنا، ذہنی دباﺅ، گھریلو پریشانیاں،موٹاپا، نمک کا حد سے زیادہ استعمال، تمباکو اور شراب نوشی، ہائی بلڈ پریشر کی بڑی وجوہات ہیں ہائی بلڈ پریشر کو خاموش قاتل بھی کہا جا تا ہے کیونکہ بعض دفعہ اس کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی بلند فشار خون، ہائی بلڈ پریشر کا مناسب علاج نہ ہونے سے فالج، دماغی شریان پھٹنے کا خدشہ رہتا ہے

۔

۔

۔

کا اور دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس امر کا اظہارپروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری، پروفیسرحکیم غلام فرید میر،پروفیسر حکیم محمد افضل میو، ڈاکٹر وقارالسلام، حکیم محمد یسٰین، حکیم محمد الیاس دُنیا پوری، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم ظہور حسن، حکیم محمد شاہد قادری، حکیم محمد ساجد شفیع، حکیم محمد یونس شاہد اور ڈاکٹر محمد عابد شفیع نے حکیم انقلاب طبی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام ہائی بلڈ پریشر اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہونے کیا اُنھوں نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر سے بچاﺅ کیلئے معمولات زندگی میں تبدیلی لائیں۔ پنجگانہ نماز قائم کریں تفکرات، غصہ اور ذہنی دباﺅ سے بچیں، باقاعدگی سے ورزش کریں، نمک کا استعمال کم کریں، فاسٹ فوڈز، گوشت، چکنائی، انڈہ اور دیگر مرغن غذاﺅں اور گرم اشیاءسے پرہیز رکھیں۔سبزیوں میں خصوصاُُ شلجم، کالی توری، لوکی (گھیا کدو) اور دالوں کا ستعمال زیادہ کریں۔ سگریٹ، تمباکو اور شراب نوشی ترک کر دیں۔چائے، کافی، کولا مشروبات سے پرہیز کریں۔ موسمی پھل اور ان کے جوسز کا استعمال کریں۔ وزن زیادہ ہو تو کم کریں۔ ذیا بیطس کے مریض اپنی شوگر کنٹرول رکھیں۔ غذاءسادہ زود ہضم اور ایک لقمہ کی بھوک رکھ کر کھائیں۔ حکیم محمد یونس شاہدنے مشورہ دیا کہ پکوان میں لہسن کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں اہم کردار ادر کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1