حمزہ شہباز نے ایکسپو سنٹر میں ضامن گروپ کے سٹال کا دورہ کیا

حمزہ شہباز نے ایکسپو سنٹر میں ضامن گروپ کے سٹال کا دورہ کیا

لاہور(پ ر)پنجاب یوتھ فیسٹیول 2014 کے تحت ایکسپو سنٹر لاہو ر میں 10مارچ سے13مارچ تک پنجاب صنعتی نمائش 2014کا اہتما م کیا گیا حکو مت پنجاب اور پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے تعاو ن سے منعقد کی جانے والی اس شاندار صنعتی نمائش کو دیگر معروف کمپنیز کے علاوہ ضامن گروپ نے بھی سپانسر کیا تھا ضامن گروپ ٹیکسٹائل ، تعمیرات اور پراپرٹی کی فیلڈ میں گزشتہ 30سال سے مصروف عمل ہے نمائش میں ہزاروں افراد کے علاوہ پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین ایس ایم تنویر اورمعروف سیاسی رہنما حمزہ شہباز شریف نے ضامن گروپ کے چیئر مین انجینئر اکبر شیخ کے ہمراہ ضامن گروپ کے سٹال کابھی دورہ کیا انھوں نے ضامن گروپ کے پراجیکٹس میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ان کے کام کو سراہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1