ڈسٹرکٹ ٹیچرز کاماہانہ اعزازیہ بڑھادیا گیا ہے،احسان بھٹہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پروگرام ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ احسان بھٹہ نے کہا ہے پنجاب بھر میں بھرتی ہونے والے ڈسٹرکٹ ٹیچرز کاماہانہ اعزازیہ بڑھا کر نو ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ٹیچرز ایجوکیٹر تعیناتی کے بعد اپنے فرائض تندہی سے انجام دیں گے یہ بات انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ میںلاہور ڈویژن سے نئے بھرتی ہونے والے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرکی قبل از تعیناتی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ٹیچرکی پیشہ وارانہ تربیت بھی بہت ضروری ہے اور ڈی ایس ڈی کی جانب سے کرائے گئے تربیتی پروگرام ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز کو پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ڈی ٹی ایز بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم میں متوقع، اساتذہ کی نئی بھرتیوں کے پیش نظرپنجاب بھر میں982نئے ڈی ٹی ایز بھرتی کئے گئے ہیں تاکہ پرائمری اساتذہ کی رہنمائی اور طلباءاور سکولوں کی کارکردگی کے جائزہ کا کام بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکے اس تربیتی پروگرام کا مقصد پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرکی کارکردگی کو ابتداءسے ہی بہتر بنانا ہے تاکہ معیار تعلیم بلند ہو سکے چار ہفتوں پر مشتمل اس ٹریننگ میں پنجاب بھرکے 13سنٹرزپرتقریباً 900ڈی ٹی ایز کی تربیت کا اہتمام کیا گیا تھا اس تربیت کے دوران لاہور ڈویژن کے ٹرینیز کو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن،چلڈرن لائبریری،نیشنل سائنس میوزیم کے دورہ کے ساتھ ساتھ واہگہ بارڈرکی سیر بھی کروائی گئی اسکے علاوہ پروگرام ڈائریکٹر احسان بھٹہ نے ٹرینیز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان میں میڈلز،ٹرافی اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔