پی یواوراے سی سی اے کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی اور ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاﺅنٹس (اے سی سی اے)کے درمیان باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں ہوا اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران ، صدر اے سی سی اے مارٹن ٹونر ، ڈین ڈاکٹر احسان ملک، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر لیاقت علی ، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ماریہ مالڈناڈواور دیگرموجود تھے اس موقع پر اے سی سی اے کے صدر مارٹن ٹونر کا کہنا تھا کہ اکاو¿نٹس اینڈ فنانس کے نصاب کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے خدمات دیں گے اور یونیورسٹی کے طلباءکو اے سی سی اے کی جانب سے روز گار کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے مارٹن ٹونر نے وائس چانسلر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مفاہمت کے باعث پاکستان میں اے سی سی اے کی اعلیٰ اور معیاری تعلیم کو فروغ ملے گا وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے مارٹن ٹونر کو یونیورسٹی میں جاری تحقیقی اور تعلیمی پراجیکٹس کے متعلق بریفنگ بھی دی۔