پسماندہ علاقوں میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم وتربیت میں چیئرمین اظہر محمود کا کردار مثالی ہے، پرنسپل رانا محمد اعظم

پسماندہ علاقوں میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم وتربیت میں چیئرمین اظہر محمود کا ...

لاہور (پ ر) ممتار ماہر تعلیم مدینہ العلم ہائی سکول نیو وسن پورہ سکیم نمبر2 کے پرنسپل رانا محمد اعظم نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں بچوں اور بچیوں کی تعلیم و تربیت میں(Save the deserving children) این جی او کے چیئرمین اظہر محمود کا کردار بہت مثالی ہے ۔ ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا اولین فرض ہے جو معاشرے میں دُکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم اظہر محمود چیئرمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4