رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حلقہ کا دورہ کیا

رکن قومی اسمبلی پرویز ملک نے ڈینگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے حلقہ کا دورہ ...

لاہو(پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر اور ایم این اے پرویز ملک نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ڈینگی کے خاتمے سے مکمل انتظامات کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کی جس میں ایم پی اے چودھری شہباز، اے سی شالیمار ٹاﺅن عاصم سلیم، ٹی ایم او ملک طارق، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے ایم این اے پرویز ملک نے ڈینگی کے خلاف انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ہر ایک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کاوشوں کی بدولت ڈینگی کا خاصی حد تک خاتمہ ہوچکا ہے اور انشاءاللہ جلد ہی ڈینگی کا نام و نشان تک مٹ جائے گا کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب عوام کو ڈینگی کی نحوست سے مکمل نجات دلانے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے حکومت ڈینگی کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے جن کی بدولت صورتحال کنٹرول میں ہے انہوں نے کہا کہ تمام حکومتی مشینری کو پوری طرح فعال رہنا چاہیے تاکہ عوام کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ڈینگی وائرس کے انسداد کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور عوام کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں اور دفاتر میں باقاعدگی سے مچھر مار سپرے یقینی بنائیں، گملوں، فواروں سمیت کہیں بھی پانی نہ جمع ہونے دیں، پانی جمع کرنے والے برتن ڈھانپ کر رکھیں اور سیوریج کی باقاعدگی سے صفائی کرائیں انہو ںنے کہا کہ حکومت اور نجی شعبے کے مشترکہ اقدامات سے ہی اس خوفناک وباءسے جلد چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔ ایم این اے پرویز نے ڈینگی مہم کو مزید کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1