جامعہ نعیمیہ کے جلسہ دستار فضیلت او رسیمینار کے انعقاد پر علماءومشائخ کی مبارکبا د

جامعہ نعیمیہ کے جلسہ دستار فضیلت او رسیمینار کے انعقاد پر علماءومشائخ کی ...

لاہور(سپیشل ر پورٹر )جامعہ نعیمیہ کے جلسہ دستار فضیلت اورمفتی اعظم مفتی محمد حسین نعیمی سیمینار کے شاندار انعقاد پر ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو جید علماءومشائخ نے مبارک با دےتے ہوئے کہا کہ جامعہ نعیمیہ نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی بے مثال پروگرام کا انعقاد کر کے مردہ دلوں کو تازگی فراہم کی ہے کیونکہ مادہ پرستی کے اس دور میں دین اسلام کا حقیقی پیغام لوگوں کو پہنچا نا ایک بہت بڑا دینی فریضہ ہے جن راہنماﺅں نے اپنا مشترکہ بیان جاری کیا ہے ان میںتحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور ناظم اعلیٰ جامعہ رسولیہ شیرازیہ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی،انجمن اساتذہ پاکستان کے سابق صدر مولانا محمد قاسم علوی، نیشنل مشائخ کونسل پاکستان کے صدر پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدین، خیرالامم فاﺅنڈیشن پاکستان کے سربراہ پیر سید کرامت علی حسین شاہ سجادہ نشین علی پور سیداں شریف اور دیگر شامل ہیں راہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچانا اورپھر اس دعوت کو عام کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اغیار کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اسلام کا حقیقی پیغام لوگوں تک نہ پہنچ سکے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو لگام دی جائے ۔

کیونکہ جب تک یہود وانصاریٰ کے اشاروں پر کام کرنےو الے کو روکا نہیں جائے گا اس وقت تک معاشرے میں تبدیلی نہیں آسکتی ۔س

مزید : میٹروپولیٹن 4