نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات،وارث شاہین صدر، شفقت سیکرٹری جنرل منتخب

نعیمین ایسوسی ایشن کے انتخابات،وارث شاہین صدر، شفقت سیکرٹری جنرل منتخب

لاہور(پر) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کاسالانہ اجلاس گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقدہوا۔جس میں مرکزی صدر اورمرکزی سیکرٹری جنرل کے انتخابات ہوئے ۔الیکشن کمیشن کے فرائض علامہ قاسم علوی ،پروفیسر لیاقت علی صدیقی اور مفتی حسیب قادری نے سرانجام دیئے مرکزی صدر کےلئے وارث علی شاہین،مفتی خضرالاسلام اوراحمد سعید طفیل کے نام پیش کئے گئے۔ جن کے مابین ووٹنگ ہوئی، وارث علی شاہین نے 55 ،خضرالاسلام نے18 جبکہ احمد سعیدنے4 ووٹ حاصل کیے ۔اس طرح وارث علی شاہین سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے مرکزی صدر منتخب ہوگئے،مرکزی سیکرٹری جنرل کےلئے حافظ سفارش علی ،مفتی ابوبکر،مولانا شفقت علی یوسفی اور یاسرعرفات کے نام پیش کیے گئے۔حافظ سفارش علی نے مولانا شفقت علی یوسفی کے حق میںاوریاسرعرفات نے مفتی ابوبکر کے حق میںاپنانام واپس لے لیا اس طرح مولانا شفقت علی یوسفی او رمفتی ابوبکر کے مابین ووٹنگ ہوئی۔ مولانا شفقت علی یوسفی کو 44 اورمفتی ابوبکر اعوان کو 29 ملے ۔اس طرح کثرت ووٹ کے باعث مولانا شفقت علی یوسفی مرکزی سیکرٹری جنرل ہوگئے۔

 بعد ازیںنومنتخب عہدیدان نے اس عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اسلا م کی سربلندی اوروطن عزیز کے استحکام کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے۔

۔انتہاءپسندی اوردہشتگر دی کے خاتمے کےلئے ڈاکٹرسرفرازاحمدنعیمی شہیدؒ کے فلسفہ¿ امن کو وطن عزیز کے کونے کونے تک پہچائیںگے

مزید : میٹروپولیٹن 4