ٹاﺅن شپ میں برساتی نالے کے جنگلے لگانے کامطالبہ
لاہور(پر) ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے تاجران، علاقہ کے سینکڑوں مکینوں اور علاقہ کے سماجی و تاجر رہنما سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے پُرزور اپیل کی ہے کہ ٹاﺅن شپ کالج روڈ کے برساتی نالے کے پلوں کے حفاظتی جنگلے ہنگامی بنیادوں پر لگانے کے لئے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کریں محمد سرفراز خان نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پلوں کے حفاظتی جنگلے عرصہ دراز سے غائب ہیں جس کے باعث حادثات معمول بن چکے ہیں۔