امید ہے حکومت ملک میں خوشحالی لانے کا وعدہ پورا کرے گی‘ صفدر بٹ
لاہور ( وقائع نگار)سلیم بٹ کی زیر صدرات جیل روڈ پر منعقد ہ لاہور ٹریڈ رز الائنس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صفدر بٹ ، حاجی عبدالمنان ،چوہدری فیاض ،حاجی منظور ،خالدجاوید ،میاں اسلم ،حاجی فقیر محمد ،طارق مغل ،ملک کلیم احمد نے وزیر اعظم کی طرف سے معیشت کی بہتری ،سرمایہ کاری ملک میں انرجی بحران،مہنگائی امن وامان کی صورتحال بہتر کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیںکہ حکومت اقتصادی حالات مزید بہتر کرکے ملک میں خوشحالی لانے کا وعدہ پورا کرے گی۔ ملک سے معاشی عدم استحکال کا خاتمہ اور فرقہ واریت کو ختم کرا کر ملک کو امن وامان کا گہوارہ بنائے گی۔ صفدر بٹ، چوہدری فیاض ،سلیم بٹ نے مزید کہا کہ میاں شہباز شریف نے ضلع لاہور میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر لاہور کو پیر س بنانے کا وعدہ پورا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کے لیے لاہور میں پارکنگ پلازئے بنائے جائیں ناجائز منافع خوری ،ذخیر ہ اندوزی ملاوٹ کرنے والوں اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کی جائے تاکہ ان کالی بھیڑو ں کا خاتمہ ہواور شہریوں کوان کالی بھیڑوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے اس موقع پر شیخ اسرار ، حاجی اشفاق ،عامر ملک ،شیخ رفیق،حاجی لیاقت سیٹھی ، طیب میر ،جمعہ خان ،اظہرشاہ ،ارشد خان ،چوہدری اعجاز ، شاہد بلال ،یونس بیگ ،حاجی منیر ،خواجہ انعام ،غلام محی الدین بٹ ،رانا شہباز اختر بھی شریک تھے ۔