خواجہ خاور ایف پی سی سی آئی کی ریجنل قائمہ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈر کے چیئرمین مقرر
لاہور(کامرس رپورٹر)خواجہ خاور رشید کو فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی ریجنل قائمہ کمیٹی برا ئے لا ءاینڈ آرڈر کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کا اعلان ریجنل چیئر مین ایف پی سی سی آئی ایس ایم نصیر نے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں ایک میٹنگ کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ خواجہ خاور رشید ایک با صلاحیت آدمی ہیں انہو ںنے پچھلے سالو ں میں بزنس کمیو نٹی کی بہترین خدمات سر انجام دی ہیں ان کا لا اینڈ آرڈر کے حوالے سے وسیع تجربہ ہے وہ لاہو ر چیمبر کی لا اینڈ آرڈر کمیٹی اور پیس کمیٹی کیپٹیل سٹی پو لیس لا ہور کے چیئرمین کے طور پر خدمات سرا نجام دے رہے ہیں اس مو قع پر خو اجہ خاور رشید نے کہا کہ وہ بزنس کمیو نٹی کی خدمت کو مشن سمجھتے ہوئے جا ری رکھیں گے وہ لاہور اور صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور کاروبار ی مراکز کی سیکیو رٹی کا پلان وضع کر چکے ہیں انہو ں نے عزم ظا ہر کیا کہ ان کا یہ سال بھی ان کے پچھلے کا مو ں کا تسلسل ہو گا۔