اقتصادی و سماجی حالت بہتر بنانے کےلئے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کررہی ہے‘ مجتبیٰ شجاع

اقتصادی و سماجی حالت بہتر بنانے کےلئے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کررہی ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب کے تفاوت کو کم کرکے قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال اور دیگر عملی اقدامات سے ملک و تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کی اقتصادی و سماجی حالت بہتر بنانے کے لئے حکومت ترجیحی فنڈ فراہم کررہی ہے جبکہ تعلیم کے لیے 244ارب روپے اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے 102ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں جو پنجاب کے بجٹ کا26 اور 10.9فیصد ہے ۔ پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت پنجاب نے عام آدمی کی فلاح و بہبود و معاشی خوشحالی کے لئے نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی ، پنجاب روزگار بنک کا اجراء، ہیلتھ انشورنس سکیم اور کم وسائل طبقات کی فلاح کے لئے خصوصی پروگرام شروع کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے بیروز گار نوجوانوں کو خود روز گار سکیم کے تحت 3 ارب روپے کے سود سے پاک قرضہ جات دیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ ٹیوٹا کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کربرسر روز گار کیا جا رہا ہے ۔



مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی حکومت کی ترجیحی ہے اور ادویات کے معیار کو جانچنے کے لئے ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں تین ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں قائم کی جارہی ہے اس کے علاوہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں غذائی معیار کو جانچنے کے لئے دو فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کے لئے حکومت نے 15کروڑ روپے فراہم کئے ہیں