قاری غلام رسول کی وفات پر تعزیتی اجلاس
لاہور(پر)جامعہ مجددیہ شادمان میں ڈاکٹر محمد رب نواز خان زادہ سیکرٹری جنرل تحریک قوت عوام کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں معروف قاری غلام رسول کی اچانک وفات پر افسوس کا اظہار کیا گیا مرحوم نے جنرل ضیاءالحق کے دور میں جنرل اسمبلی میں بھی قرآن مجید کی تلاوت کی علامہ مظفر مرتضیٰ،قاری محمد انس عالم،قاری محمد آصف نعمانی،صاحبزادہ احمد شکیل،ڈاکٹر بدرمنیر،میاں حبیب احمد،محمد نصیر احمد،قاری عبدالحکیم نے بھی اظہار تعزیت کیا خصوصی دعا چودھری شیرمحمد اور کونسلر رانا نور محمد نے کرائی