بچوں کے قتل میں ملوث ملزم باپ کی درخواست ضمانت خارج

بچوں کے قتل میں ملوث ملزم باپ کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اکمل خان نے اپنے 2 معصوم بچوں کو قتل میں ملوث ملزم (باپ )سنی خان کی درخواست ضمانت خارج کردی استغاثہ کے مطابق ملزم اور اس کی بیوی بسمہ نے کچھ روز قبل اپنے معصوم بچوں کو ہلاک کردیا جس پر تھانہ جوہر ٹاﺅن پولیس نے ملزم سنی خان کے بھائی کی مدعیت میں دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کیا جنہیں عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا تھا ملزم نے خود کو بے گناہ کہتے ہوئے اپنی درخواست ضمانت میں عدالت کو بتایا کہ وہ سویا ہوا تھا اور غالباً اس کی بیوی نے اسے دھوکہ سے نشہ آور گولیاں دے دیں جس کی وجہ سے وہ بے ہوشی کی نیند سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی نے دونوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد کچھ دیربعد اسے یہ بتایا تھاتاہم اس وقت بھی وہ غنودگی کے عالم میں تھا کہ پولیس پہنچ گئی اور اسے بھی اس مقدمہ میں نامزد ملزم قرار دے کر گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسکااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے فاصل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4