ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک علی ذوالقرنین نے 9سال قبل ڈکیتی مزاحمت پر لڑکی کو قتل کرنے والے ایک ملزم اورنگ زیب کو سزائے موت اور2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شریک ملزم زبیر کو عمر قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے مذکورہ ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ مزید قید کی سزا بھگتنا ہوگی استغاثہ کے مطابق ملزموں نے بادامی باغ کے علاقہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کی جس میں مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان لڑکی عارفہ ریاض کو قتل کردیا تھاجس کے بعد 4 دسمبر2004 ءکوتھانہ بادامی باغ پولیس نے مذکورہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میںجمع کروادیا تھا گزشتہ روز فاضل عدالت نے وکلاءفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔