نیولکی فرنیچر مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیولکی فرنیچر مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے نیولکی فرنیچر مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے عدالت نے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ کو حکم دیا ہے کہ مذکورہ دکان مالک کو8اپریل 2014کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے فاضل عدالت میں شہری نعیم نے خراب فرنیچر دینے پر ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے جس پر فاضل جج نے مذکورہ فرنیچر مالک کو طلب کررکھا ہے تاہم متعدد بار طلبی کے باوجو دعدالت پیش نہ ہونے پر گزشتہ روز فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4