حبس بے جا کی درخواست پر غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم

حبس بے جا کی درخواست پر غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن محمد اکمل خان نے حبس بے جا کی درخواست پر پولیس کی غیر قانونی حراست سے شہری کو بازیاب کروا کر آزاد کرنے کا حکم جاری کردیا استغاثہ کے مطابق باٹا پور کے رہائشی نشاط حسین نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا کہ پولیس تھانہ باٹا پور نے سائل کے باپ الطاف حسین کو غیر قانونی طور پر تھانہ میں محبوس کیا ہوا ہے جس پر عدالت نے سید تجمل حسین شاہ کو بیلف مقرر کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت کی جنہوں نے چھاپہ مار کر محبوس کو تھانہ سے برآمد کرلیا بیلف کی رپورٹ کے مطابق محبوس پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب تھا اور نہ ہی اس کی رپٹ گرفتاری درج تھی جس پر بیلف نے محبوس کو عدالت میں پیش کردیا اس موقع پر تھانہ سے سب انسپکٹر نواز عدالت میں حاضر ہوا اور وہ محبوس کو تھانہ میں رکھنے کا کوئی جواز پیش نہ کر سکا جس پر عدالت نے سب انسپکٹر کی سرنش کرتے ہوئے محبوس کو آزاد کرکے درخواست نمٹادی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4