رشوت کیس میں ملوث سابق اے ایس آئی کو 4سال قید اور2لاکھ جرمانے کی سزا

رشوت کیس میں ملوث سابق اے ایس آئی کو 4سال قید اور2لاکھ جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن خورشید انور رضوی نے رشوت کیس میں ملوث سابق اے ایس آئی انور کو 4سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے استغاثہ کے مطابق ملزم انور کے خلاف 11 ہزار 500روپے رشوت لینے پر اینٹی کرپشن حکام نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا گزشتہ روز عدالت نے وکلاءو فریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4