منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خاور رشید نے منشیات کے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کو قید و جرمانے کی سزاکا حکم سنا دیا ہے فاضل جج نے ملزم اعجاز کو ڈیڑھ سال قید 50ہزار جرمانہ کا حکم دیا ہے تاہم ملزم کو تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے2کلو چرس سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز ملزم نے دوران سماعت عدالت کے روبرو اقبال جرم کرلیا علاوہ ازیںفاضل عدالت نے تھانہ سبزہ زار کے ڈیڑھ کلو چرس رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیع اللہ کے اقبال جرم کرنے پر اسے16 ماہ قید اور30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ فاضل عدالت نے ملزم ریاض کو400 گرام چرس رکھنے کے مقدمہ میں اقبال جرم کرنے پر 3ماہ قید اور5ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ملزم کو تھانہ ساندہ پولیس نے منشیات سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4