عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او ٹاﺅن شپ کیخلاف سی سی پی او کو مقدمہ درج کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

عدالتی حکم عدولی پر ایس ایچ او ٹاﺅن شپ کیخلاف سی سی پی او کو مقدمہ درج کرکے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے مسلسل عدالتی حکم عدولی کرنے پر ایس ایچ او ٹاﺅن شپ کے خلاف سی سی پی او لاہور کو 155-Cکے تحت مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق عدالت میں ٹاﺅن شپ کے رہائشی محمد اخلاق نے کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے دائر درخواستوں کو خارج کرنے کی درخواست دے رکھی تھی جس پر فاضل جج نے متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کررکھا تھاتاہم اس ضمن میںمذکورہ تھانے کے ایس ایچ او کو متعدد با رطلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ حاضر نہ ہوا جس پر گزشتہ روز عدالت نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیا ہے ۔