عطائی ڈاکٹر کی جانب سے دوبار ہ کلینک کھولنے کی دائر درخواست مسترد

عطائی ڈاکٹر کی جانب سے دوبار ہ کلینک کھولنے کی دائر درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار)چیئر مین ڈرگ کورٹ نے عطائی ڈاکٹر کی جانب سے دوبار ہ کلینک کھولنے کی دائر درخواست مسترد کردی فاضل عدالت میں عطائی ڈاکٹر محمد یار نے مغل پورہ کے علاقہ میں کلینک کھولنے کی درخواست دائر کی تھی تاہم گزشتہ روز فاضل جج نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ کلینک کھولنے کے لئے مطلوبہ تعلیم نہیں ہے لہٰذا عدالت کلینک کھولنے کی اجازت نہیں دے سکتی ہے جس کے بعد فاضل جج نے درخواست گزار کی استدعا مسترد کردی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4