حکمرانوں نے دس ماہ میں عوام کو10پیسے کا ریلیف نہیں دیا،اشرف بھٹی

حکمرانوں نے دس ماہ میں عوام کو10پیسے کا ریلیف نہیں دیا،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے دس ماہ میں عوام کو دس پیسے کاریلیف نہیں دیاپنجاب میں مہنگائی ،بدامنی اورمجرمانہ سرگرمیاں زوروں پرہے خالی اعدادوشمار سے عوام کاپیٹ نہیں بھرتا،حکومت کی کارکردگی زیرو ہے جوحکمران دس ماہ میں عوام کی محرومیوں کامداواکرنے میں ناکام رہے انہیں پانچ سال تک برداشت نہیں کیا جاسکتاحکمران ڈیڑھ ارب ڈالرکی فرضی کہانی سناکر عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے اس دورمیں کوئی کسی کو مری ہوئی مکھی بھی مفت میں دیتاحکمران یادرکھیں انہیںقوم سے حقائق چھپانا مہنگا پڑسکتا ہے اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ حکمرانوں پراعتماد نہیں کیا جاسکتا،ان کی ہر بات میں جھوٹ اوربناوٹ ہے تھرمیں بچے جان سے گئے جبکہ پنجاب میں بچیوں اورخواتین کی عزت لٹ رہی ہے ، مہذب انسانوں کے نزدیک عزت کے بغیر زندگی کی کوئی قیمت اوراہمیت نہیں ہو تی انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کاجنسی استحصال ہورہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کومیلے لگانے اورشاہراہیں بنانے کے سواکچھ نہیں آتا۔

حکمرانوں کوصرف اپنے نام کی تختیاں لگانے کاشوق ہے مگران کے اس شوق نے معیشت کوتختہ مشق بنادیاعوام کاپیسہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے استعمال کرنے کی بجائے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ان بیچاروں کیلئے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اورانتظامی حالات انتہائی ابتر ہیں حکمران کب تک خاموش تماشائی بنے رہیں گے۔اگرحکمران جنسی درندوں اورشدت پسندوں کولگام نہیںدے سکتے تواقتدارچھوڑدیں ۔انہوں کہا کہ حکومت چادروچاردیواری اورخواتین کی عزت کی حفاظت یقینی بنائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4