پرویز مشرف کے حق میں پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریں گے،الیاس گجر

پرویز مشرف کے حق میں پارلیمنٹ ہاﺅس کا گھیراﺅ کریں گے،الیاس گجر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پر)چوہدری محمد الیاس گجر چیف آرگنائز پنجاب آل پاکستان مسلم لیگ کے ڈیرے پر پارٹی قائد سید پرویز مشرف کی آئندہ پیشی 31مارچ کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے بھاری اکثریت میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد الیاس گجر نے کہا وزیر اعظم میاں نواز شریف کو آرٹیکل سکس کا ڈرامہ فوری بند کر دینا چاہیے اس وقت حکومت بند گلی میں پھنس چکی ہے وزیر اعظم کو ذاتی عناد چھوڑ کر آرٹیکل6 کا کیس واپس لے کر ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں ایسے حالات میں حکومت نے زد نہ چھوڑی تو آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان سید پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے ہونگے اگر حکو مت نے حکمت عملی سے کام نہ لیا تو 31مارچ کے بعد آل پاکستان مسلم لیگ مرکزی و صوبائی عہدیداران مضبو ط حکمت عملی طے کر کے چاروں صوبائی اسمبلیوں اور پارلیمنٹ ہاﺅس گھیراو کریگی ۔