مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کا اجلاس

مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پر) مرکزی جمعیت اہلحدیث لاہور کا اجلاس ضلعی امیر رانا نصراللہ کی زیر صدارت منعقدا ہوا جس میں ضلع بھر سے علماءکرام و عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں22 مارچ کو ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کے لئے ناظم راوی ٹاﺅن مرکزی جمعیت مولانا یونس حیدری کو کانفرنس کا کنونیئر مقرر کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملکی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں کانفرنس ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے مسائل اور ان کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگی اجلاس میں مرکزی جمعیت راوی ٹاﺅن کے امیر مولانا عبدالمنان سلفی، مولانا محمد عمران سہیل، مولانا ارشد بیگم کوٹی، مولانا مشتاق احمد گل، مولانا محمد یحییٰ رفیق، مولانا عبدالستار، مولانا محمد ارشد یزدانی کے علاوہ دیگر علماءکرام وعہدیداران شریک تھے۔